بجٹ تقریر کی تیاری شروع، وزارتوں و ڈویژنوں سے رپورٹ طلب

231

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2019-20 کے وفاقی بجٹ کیلئے بجٹ تقریر کی تیاری شروع کردی ہے۔ وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2019-20 کے وفاقی بجٹ کیلئے وزیر خزانہ اسد عمر کی بجٹ تقریر کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلئے تمام وزارتوں و ڈویڑنوں سے پانچ اپریل 2019 تک میٹریل مانگ لیا گیا ہے جس کی بنیاد پر وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کا پارٹ ون تیار کیا جائے گا۔ پارٹ ٹو بجٹ سے ایک ہفتہ قبل فائنل کیا جائے گا جبکہ اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈوویڑنوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here