پیر کے روز بلوم برگ جریدے کی رپورٹ کے مطابق پین کیکس بنانے والی معروف امریکی کمپنی آئی ایچ او پی نے اگلے سال تک پاکستان میں 19 شاخیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے.
بین الاقوامی پین کیکس بنانے والی کمپنی جس کا مخفف آئی ایچ او پی ہے 2019 کے اختتام تک کراچی میں اپنی شاخ کا انعقاد کرے گی جس کے بعد 9 سال کے عرصے میں پاکستان بھر میں 18 مزید شاخیں کھولی جائیں گی.
بلوم برگ کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کی وجہ امریکی پین کیک ریستوران کی “بیرون ملک تلاش آمدن کی کوشش”ہے.
آئی ایچ او پی ڈائن برانڈز گلوبل انکاپریٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے. ڈائن برانڈز گلوبل نے پیر کے روز آگاہ کیا کہ پاکستان میں کھولی جانے والی 9 شاخیں گیری گروپ کے زیر انتظام کام کریں گی جبکہ باقی اس کی مزید شاخیں ہوں گی.
پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائن برانڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو جوئس نے کہا “پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے”.
اپنے ایک بیان میں جوئس کا کہنا تھا “قومی ترقی کسی بھی کمپنی کی ترقی کے سفر کا لازمی جزو ہے”.
گیریز گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرم ولی محمد نے ایک پریس ریلیز میں کہا “ہم دنیا بھر میں معروف امریکی آئی ایچ او پی کو اپنے ملک میں متعارف کروانے میں بہت پرجوش ہیں اور یہ کامیاب کمپنیوں میں ہمارے کام کا اعزاز ہے.
گو کہ آئی ایچ او پی پاکستان میں نیا نام ہوگا لیکن یہاں پہلے ہی اس نام سے لوگ واقف ہیں اور قوی امکان ہے کہ ہم رواں سال کے اختتام تک اس کی پہلی شاخ کے افتتاح کر دیں گے.”
ایکواڈور اور پیرو میں پہلے ہی رواں سال آئی ایچ او پی کے توسیعی منصوبے اور کینیڈا میں مزید شاخیں کھولنے کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق یہ چین فی الوقت بھارت، تھائی لینڈ اور گوام سمیت 14 ممالک میں پہلے ہی موجود ہے اور یوکے میں اپنے کاروبار کیلئے مواقع کی تلاش کر رہی ہے.
آئی ایچ او پی پاکستان میں 19 نئے ریستوران کھولے گی
معروف امریکی پین کیک چین 2019 تک کراچی میں آغاز کرے گی