پی ٹی ڈی سی کے 6 ناکارہ یونٹ بند کرنے کا فیصلہ

495

اسلام آباد:‌ حکومت نے خسارے کا شکار پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے 6 ناکارہ یونٹ بند کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سیاحت کے فروغ میں درپیش مشکلات پر قابو پانا ہے۔ پی ٹی ڈی سی کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ کے مطابق 6 یونٹ بند کرنے کا فیصلہ مسلسل خسارے کے باعث کیاگیا، بند ہونے والے یونٹس میں پی ٹی ڈی سی موٹل ٹیکسلاسرفہرست ہے۔ مراسلہ میں مزید کہاگیاہے کہ پی ٹی ڈی سی موٹل چھتر، چکدرہ، استک، خضدار اور دامن کوہ اسلام آباد کو بھی بند کیاجائے گا۔ مراسلہ میں تمام ناکارہ یونٹس کوفوری بند کرنے اورریکارڈ کی تیاری کے بعدتالے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام انوینٹریزاور کھاتوں کا ریکارڈ بھی کنٹرولر فنانس پی ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز کے پاس جمع کرانے کاحکم بھی دیاگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here