پاکستان کو کیپیٹل مارکیٹ میں اصلاحات لانی ہوں گی‘ اسد عمر

481

کراچی: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینک ڈیپازٹ کو درست انداز میں بروئے کار نہیں لا رہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمرنے اکنامک فورم کی تقریب سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کیپیٹل مارکیٹ میں اصلاحات لانی ہوں گی۔
اسد عمر نے کہا کہ اصلاحات سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، اس وقت مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ ریگولیشن ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں پبلک پرائیوٹ شراکت داری کو بہتربنانا ہوگا، اب تک صرف پاور سیکٹر میں شراکت داری دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکنگ میں مواقع بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی بینک ڈیپازٹ کو درست انداز میں بروئے کارنہیں لا رہے۔
اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں جی ڈی پی اور ڈیپازٹ کا تناسب دنیا میں سب سے کم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ترنول پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پربات چیت آخری مرحلے میں ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ بیل آؤٹ پیکج پراختلافات میں کمی آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here