پام آئل کی درآمدات میں 8.20 فیصد کمی

208

اسلام آباد: رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 8.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 ءمیں جولائی تا فروری کے دوران ایک ارب 34کروڑ57لاکھ 52 ہزار ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءمیں اسی عرصہ کے دوران پام آئل کی درآمدات ایک ارب 23کروڑ 53 لاکھ 57 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں10کروڑ 99 لاکھ 95 ہزار یعنی 8.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here