سویا بین آئل کی درآمدات میں 46.47 فیصد کمی، ادارہ برائے شماریات

259

اسلام آباد: رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران سویا بین آئل کی ملکی درآمدات میں 46.47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 ءمیں جولائی تا فروری کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار 952 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا جس کی مجموعی مالیت 10کروڑ 74لاکھ 88 ہزار ڈالر رہی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءمیں اسی عرصہ کے دوران سویابین آئل کی درآمدات 79ہزار 12میٹرک ٹن تک کم ہو گئیں جس کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 75لاکھ 40 ہزار ڈالر رہی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران سویا بین آئل کی ملکی درآمدات میں 4کروڑ 99لاکھ 48ہزار یعنی 46.47 فیصد واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here