اضافی گیس بل کے 50 کروڑ روپے ایڈجسٹ کردئیے، غلام سرور

100

اسلام آباد:‌وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کے اضافی گیس بل کی مد میں 50کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، جن 15 ہزار صارفین کو گیس کے اضافی بل گئے تھے انھیں اس کی واپسی شروع کر دی گئی ہے اب تک اس مد میں 50 کروڑ روپے واپس ایڈجسٹ کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق 2 حکومتوں سے ورثے میں سنگین مسائل ملے ہیں مگر ہم عوامی مسائل حل کریں گے اور اب کسی بھی ادارے کو پی آئی اے اور اسٹیل ملز نہیں بننے دیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here