پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن کا تین روزہ عالمی نمائش ستمبر میں منعقد کرنے کا اعلان

931

لاہور: پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) نے تین روزہ 37ویں عالمی نمائش ستمبر میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سمیت دیگر ادارے ماضی کی طرح امسال بھی نمائش کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں گے ۔ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک،قمر ضیائ، ریاض احمد، سعید خان ،ملک اکبر، کامران رازی، خواجہ خالد رشید، ریاض الحسن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں قالینوں کی 37 ویں عالمی نمائش کی حتمی تاریخوں ،بھارت کی جانب سے دانستہ طور پر پاکستانی نمائش کو سبوتاژ کرنے کیلئے متوقع منفی ہتھکنڈوں، مختلف ممالک کے خریداروں اور مندوبین سے رابطوں، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فنڈز کے اجراء سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں منعقدہ عالمی نمائش کی کامیابی اور غیر ملکی خریداروں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ نمائش کی کامیابی کارپٹ انڈسٹری کیلئے تقویت کا باعث بنے گی اس لئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ بھرپور تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی جائے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here