اسٹیٹ بینک کا 10روپے کا نوٹ ختم نے کا فیصلہ

810

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کا کرنسی نوٹ آئندہ 2 سال کے اندر مکمل طور پر ختم کر کے اس کی جگہ 10 روپے کا سکہ رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نقل سے بچنے کیلئے 10 روپے کے سکے میں سیکیورٹی کے 3 نئے فیچرز بھی رکھے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے حکام نے بتایا کہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کے استعمال کی مدت زیادہ سے زیادہ 2 سال ہوتی ہے اور اس کی تیاری پر لاگت 3 روپے ہے۔ اس کے مقابلے میں دھات کے سکہ کے استعمال کی میعاد 25 سے 40 سال ہوتی ہے اور 10 روپے مالیت کے سکہ پر لاگت 8 روپے ہو گی۔ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی نقل تیار کرنا بھی آسان ہے جبکہ 10 روپے کے جعلی سکہ کی تیاری ناممکن ہے۔ تین دہائیاں پہلے رائج کئے گئے سکوں کی تیاری پر لاگت 80 پیسے تھی اور اب ان کو پگھلا کر نئے سکوں میں ڈھالا جا رہا ہے تو دھات کی مالیت 3 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here