بجلی ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز

49

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 1 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے.

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں کل 6 ارب 68 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور اس پر لاگت 32 ارب 61 کروڑ روپے رہی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں کوئلے پر 17.46 فیصد، فرنس آئل پر 1.68 فیصد، گیس سے 23.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست کے مطابق فروری کیلئے فی یونٹ بجلی ایندھن کی لاگت کا اوسط تخمینہ 3.97 روپے تھا اور بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ اوسط لاگت 5 روپے 20 پیسے رہی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 29 مارچ کو سماعت ہوگی اور درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here