پاکستان میں لائیوسٹاک، ڈیری سیکٹر کی ترقی کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کیساتھ معاہدہ طے

1166

اسلام آباد: وزارت برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اوراقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (یو این ایف اے او) نے پاکستان میں لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر کو ترقی دینے اور ‘رنڈرپیسٹ’ کو دوبارہ ظاہر ہونے سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے.

اس سلسلے میں وزارت خوراک اور ایف اے او نے گلوبل رنڈرپیسٹ پوسٹ ایریڈیکشن اینڈ سکیورٹی پروجیکٹ پر بھی دستخط کیے ہیں. جس کا مقصد مویشیوں کی اس بیماری کے خاتمے کے بعد نگرانی کا نظام بہتر بنانا اور کسانوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے.

معاہدے کے تحت اس وائرس پر قابو پانے کیلئے ایف اے او مالی و تکنیکی معاونت کیساتھ عالمی تجربات اور مہارت فراہم کریگا تاکہ اس وائرس کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کیلئے ایک مضبوط نگرانی کا نظام بنایا جا سکے.

پروگرام کے تحت صوبائی حکومتوں کے متعلقہ محکموں کے فیلڈ افسران کو تربیت دی جائے گی جو ملک کے دیہی علاقوں میں کسانوں کو تربیت دیں گے.

اس وائرس کی وجہ سے شمالی علاقوں میں اب تک 50 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس کے تدارک کیلئے ایف اے او سمیت دیگر عالمی اداروں کی معاونت سے کوششیں جاری ہیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here