بریگزیٹ: لندن فنانشل مارکیٹ سے ایک ہزار ارب یورو نکل جائینگے

230

لاہور: بریگزیٹ کے نتیجے میں لندن کی فنانشل مارکیٹ سے ایک ہزار ارب یورو کا سرمایہ اور 269 کمپنیاں نکل جائیں گی۔یہ بات فائنانشل تھنک ٹینک نیو فنانشل کی تازہ ترین تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے ذریعے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لندن سے نکل جانے والی کمپنیوں کی اکثریت کی اگلی چوائس یورپین دار الحکومت برسلز نہیں ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق فنانشل سروسز مہیا کرنے والی 269 کمپنیوں میں سے صرف 9 کمپنیوں نے برسلز آنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 100 سے زائد کمپنیوں نے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کو اپنا اگلا مستقر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here