اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے آغاز میں 161 پوائنٹس کا اضافہ

210

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 161 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 22 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم جلد ہی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے تک مثبت زون میں موجود تھی۔
کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 161 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ 39 ہزار 57 پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
رپورٹ فائل کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 144 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 41 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے میں 19,059,480 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 841,470,798 بنتی ہے۔
منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ایک گھنٹے بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 271 پوائنس تک گر گیا۔ جس کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 652 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here