پنجاب میں سرکاری ٹھیکوں کیلئے ’ای ٹینڈرنگ‘ سسٹم کی منظوری

’ای ٹینڈرنگ‘ سسٹم نافذ کرنے کا مقصد سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

185

لاہور: حکومت پنجاب نے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ’ای ٹینڈرنگ‘ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ٹھیکوں میں ‘ای ٹینڈرنگ’ سسٹم کے فیصلے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق نئے مالی سال سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’ای ٹینڈرنگ‘ سسٹم نافذ کرنے کا مقصد سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس نظام کا سرکاری محکموں میں جلد عمل درآمد کرایا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم مرحلہ وار پروگرام کے تحت نافذ کیا جائے گا جب کہ نئے مالی سال سے تمام محکمے مکمل طور پر ‘ای ٹینڈرنگ’ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here