ملک میں ٹیکس کا نظام غیر منصفانہ ہے، وزیراعظم

79

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس کا موجودہ نظام غیر منصفانہ ہے۔
ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں غریب پر اس کی سکت سے زیادہ ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ٹیکس بیس کو بڑھانا پی ٹی آئی منشور کا اہم جزو ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ٹیکس کا موجودہ نظام اور اعداد و شمار کسی صورت ملکی معیشت کو سپورٹ نہیں کرتے، پائیدار ترقی کے لئے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں ریونیو جمع کرنے اور ٹیکس بیس بڑھانے کے امور پر غور کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ، وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی افتخار درانی، چئیرمین ایف بی آر، چئیرمین نادرا سمیت دیگر شخصیات اجلاس میں شریک ہوئیں۔
اجلاس میں ریونیو اور ٹیکس بیس بڑھانے، ٹیکس جمع کرنے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے جبکہ ٹیکنالوجی کو برؤے کار لانے اور ایف بی آر میں اصلاحات پر مختلف تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here