گڑ اورگڑ سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں 5.65 فیصد اضافہ ریکارڈ

552

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ملک سے گڑ اورگڑ سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں 5.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءسے لے کر جنوری 2019ءتک کے عرصہ میں گڑ اورگڑ سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 20.62 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.65 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے گڑ اورگڑ سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات سے 19.5 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں گڑ اورگڑ سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں 15.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here