کینیڈا پاکستان ایفیلیٹڈ چیمبر آف ٹریڈ کے وفد کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

پاکستان لبرل مارکیٹ اکانومی ہے جہاں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے منافع جات کی منتقلی پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے

781

ٹورنٹو: کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ کینیڈا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔ گزشتہ روز کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ سے کینیڈا پاکستان ایفیلیٹڈ چیمبر آف ٹریڈ (سی پی اے سی ٹی) کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور کینیڈا کی تاجر برادری کے باہمی رابطوں کے اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے وفد کو بتایا کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری اور میکرو اکنامک استحکام سے معاشی شرح نمو کی بہتری میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان لبرل مارکیٹ اکانومی ہے جہاں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے منافع جات کی منتقلی پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے چیمبرز کے رابطوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن تاجر برادری کے باہمی رابطوں کو بڑھانے میں ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here