پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

534

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ آج ابتدا میں مثبت رحجان کیساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس میں196 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔تاہم 3 گھنٹے بعد مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 950 پوائنٹس پر ہوا تاہم ابتدا میں ہی 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی جب کہ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 196 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 146 پر پہنچ گیا تھا۔
رپورٹ فائل ہوتے وقت بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان موجود تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 115 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 66 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروبار کے ابتدائی 4 گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,902,773,384 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,024,284,008 بنتی ہے۔
گزشتہ جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجھان رہا اور جب کہ مارکیٹ 343 پوائنٹس کمی کے بعد 38 ہزار 866 پر بند ہوا تھا۔
جمعہ کو کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 357 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تھی جب کہ جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ 179 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 294 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر منفی رجحان کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور مثبت زون میں ٹریڈ کرتی مارکیٹ ایک بار پھر زوال کی جانب گامزن ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت ختم ہونے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے آتے ہی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہے تاہم نئے کی آمد کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ بہتر ہونا شروع ہوئی تھی۔
گزشتہ 3 ہفتے کے دوران ایک بار پھر کاروبار منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here