مصالحہ جات کی برآمدات میں 69.47 فیصد اضافہ

1087

اسلام آباد: جنوری 2019ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 69.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2019ء کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات 1.29 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ جنوری 2018ءمیں 760 ملین روپے کے مصالحہ جات برآمد کئے گئے تھے۔ اس طرح جنوری 2018ءکے مقابلہ میں جنوری 2019ءکے دوران مصالحوں کی ملکی برآمدات میں 530 ملین روپے یعنی 69 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here