اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2018ءکے دوران فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ (پی ایم پی کے) کے بعد از ٹیکس منافع کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق سال 2017ءکے دوران کمپنی نے 191 ملین روپے کا خالص منافع کمایا تھا جبکہ گزشتہ سال 2018ءکے دوران پی ایم پی کے کا بعد از ٹیکس منافع 184 فیصد کے اضافہ سے 543 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح سال 2017ءکے مقابلہ میں سال 2018ءکے دوران فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے خالص منافع میں 352 ملین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔