ریاض: حج و عمرہ مشترکہ ویب سائٹ کے نگران اعلیٰ عبدالرحمان شمس نے بتایا ہے کہ سفارتخانے جائے بغیر حج او ر عمرے کے ویزے آن لائن چند لمحوں میں حاصل کئے جاسکیں گے۔ وہ ایم بی سی چینل پر ”معالی المواطن“ پروگرا م میں مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ جو لوگ بیرون مملکت سے حج اور عمرے پر آنا چاہیں گے وہ اپنے یہاں حج و عمرہ امور کی ایجنسیوں سے رابطہ کرکے بآسانی ویزے حاصل کرسکیں گے۔ انہیں پاسپورٹ سفارتخانوں میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ حج اور عمرے کے ویزے آن لائن ہونگے۔ پسندیدہ پیکیج کے انتخاب پر انہیں ویزہ لمحوں میں مل جائیگا۔