حالیہ بارشوں اور برفباری سے پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، زرعی ماہرین

621

اسلام آباد: زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برف باری میں اضافہ سے ملک میں پانی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،وقفہ وقفہ سے جاری بارشوں کے نتیجہ میں ملک کے بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارانی علاقہ جات میں زراعت کا دارومدار بارش پر ہوتا ہے اور اگر بروقت بارش ہو جائے تو زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں ملک بھر کے طول و عرض سے وقفہ وقفہ سے بارشوں کے نتیجہ میں بارانی علاقوں میں کاشت کی گئی ، گندم ، دالوں اور چنے سمیت دیگر فصلوں کی پیداوا میں بھرپور اضافہ ہوگا جس سے کاشتکار طبقہ کی آمدنی میں اضافہ سے ان کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے گرمیوں میں ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد بڑھنے سے پانی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here