یورپی یونین، برطانیہ کی کسٹم یونین سے یکطرفہ علیحدگی پر آمادہ

430

یورپی یونین نے کہا ہے کہ برطانیہ کا بریگزٹ کے بعد کسٹم یونین سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا حق تسلیم کیا جاسکتا ہے.

یورپی یونین کے بریگزٹ کے حوالے سے مذاکرات کار مشل بارنیئر نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کے ساتھ برسلز میں ایک اجلاس کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یونین برطانیہ کو یکطرفہ طور پر کسٹم یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کا متبادل پیش کر سکتی ہے. تاہم آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان با ضابطہ سرحدوں کے قیام کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دیگر عناصر کا تحفظ لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے مرحلہ وار علیحدگی کو ممکن بنانے کے لئے کام جاری ہے.

یاد رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کو 15 جنوری کو منعقدہ رائے دہی کے ذریعے ایک بڑی اکثریت کے ساتھ مسترد کردیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے ترمیم کردہ بریگزٹ معاہدے کو 12 مارچ کے روز پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا متوقع ہے۔

معاہدے کو مسترد کئے جانے کی صورت میں 13 مارچ کے روز” بلا معاہدہ علیحدگی” کو پارلیمانی نمائندوں کے سامنے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اگر اس کو بھی مسترد کر دیا گیا تو پھر 14 مارچ کے روز” بریگزٹ” کو ملتوی کئے جانے کی متبادل پر رائے دہی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here