برآمدت کے فروغ اور 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل

ٹیکسٹائل کے شعبہ کے تجربہ کار برآمد کنندگان کوٹاسک فورس کے ارکان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اورسابق وفاقی وزیرخزانہ سلمان شاہ کو چیئرمین مقرر کیا گیاہے.

57

کراچی: وفاقی حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی مرتب کرنے کیلئے 17 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔

وزارت تجارت وصنعت (ٹیکسٹائل ڈویژن) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبہ کے تجربہ کار برآمد کنندگان کوٹاسک فورس کے ارکان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اورسابق وفاقی وزیرخزانہ سلمان شاہ کو چیئرمین مقرر کیا گیاہے.

ٹاسک فورس میں ایک نمائندہ ٹیکسٹائل ڈویژن جبکہ بقیہ 15 ارکان نجی شعبے سے لیے گئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ٹاسک فورس میں ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز خصوصاً ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کے چیئرمینوں کوشامل نہیں کیا گیا.

ٹاسک فورس میں ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے رہنماء پاکستان ٹیکسٹائل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی، بشیر علی محمد چیئرمین اور سی ای او گل احمد ٹیکسٹائلز، ظفر اقبال سرور سی ای او زیڈ آئی ایس ٹیکسٹائلز فیصل آباد، احسن بشیر سورج کاٹن ملز، شاہد عبداللہ سفائر ٹیکسٹائل ملز، نوید احمد انڈس ٹیکسٹائلز ،عامر فیاض کوہ نور ملز، احمد کمال سی ای او کمال گروپ،خرم صداقت ٹیکسٹائلز، شبیراحمد فیروز 1888 لمیٹڈ ،شاہد سورتی سورتی انٹرپرائزز، میاں احسان یو ایس اپیرل، شہزاد سلیم اصغرا سٹائل ٹیکسٹائلز، مصدق ذوالقرنین انٹرلوپ اور شاہد نذیر احمد مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here