ترکی نے سٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کیلئے تجاویز پاکستان کو جمع کروا دیں

فریم ورک کی تشکیل سے دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم 900 ملین ڈالر میں 5 گنا اضافہ کرنا ہے، دونوں ممالک میں رواں سال فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط بھی متوقع ہیں

557

اسلام آباد: ترک حکومت نے سٹریٹیجک اکنامک فریم ورک (ایس ای ایف) کی تشکیل کیلئے تجاویز پاکستان کو جمع کروا دی ہیں.

سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کی تشکیل کا فیصلہ رواں سال جنوری میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی کےموقع پر کیا گیا تھا.

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے ترکی کے نائب صدر Fuat Oktay نے وزیر خزانہ اسد عمر کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ایس ای ایف کی تشکیل سے متعلق پاکستان کی تجاویز موصول ہونے کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے اور ترکی کی جانب سے کچھ مزید تجاویز بھی دی گئی ہیں.
یہ بھی پڑھیے: غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں، پاک ترکی تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت :وزیر اعظم کا انقرہ میں بزنس کمیونٹی سے خطاب
اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، سیاحت، صحت، تعلیم، ہائوسنگ، زراعت، ایوی ایشن اور بینکنگ کے شعبوں‌ میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے.

فریم ورک کی تشکیل کا مقصد دوطرفہ تجارت کو موجودہ حجم 900 ملین ڈالر سے 5 گنا زیادہ کرنا ہے. اس حوالے سے دونوں حکومتیں فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر بھی مذاکرات کر رہی ہیں اور یہ معاہدہ رواں سال طے پانے کی توقع ہے.
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکی کے مابین منی لانڈرنگ اور غیر قانونی امیگریشن کیلئے اقدامات پر اتفاق
سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے تحت دونوں ممالک میں تجارتی سہولیات میں اضافے کیلئے سڑکم، ریل، سمندر اور فضائی رابطوں کو بڑھایا جائے گا. پاکستان ریلوے اور ترکش ریلوے کار کمپنی اور ترکش لوکوموٹیو اینڈ انجن کمپنی کے مابین تعاون بھی مستقبل کے منصوبوں میں شامل ہے.

ترکی نے پاکستانی سیاحت کی ترقی کیلئے لیگل فریم ورک تشکیل دینے اور سیاحوں کیلئے سہولیات بڑھانے کیلئے تعاون فراہم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے. ترکی سیاحت کی مارکیٹنگ کیلئے فنی تربیت دینے کا بھی خواہاں ہے.
یہ بھی پڑھیے: ‘پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا، جاپان، جرمنی، ترکی بھی سرمایہ کاری کیلئے آ رہے ہیں’
پاکستان نے آٹو انڈسٹری، سپیشل اکنامک زونز، فوڈ پراسیسنگ، ماننگ اینڈ منرلز، کنسٹرکشن اورسیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی تجاویز دی ہیں. پاکستان ٹورسٹ ریزورٹس کی ترقی کیلئے بھی ترک تعاون کا خواہاں ہے.اس کے علاوہ تعلیم کے میدان میں دونوں ملکوں نے یونیورسٹیوں میں ایکسچیج پروگرام شروع کرنے اور ریسرچ سینٹرز قائم کرنے کیلئے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے.

پاک ترکی سٹریٹجک اکنامک فریم ورک دو طرفہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا. ایک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل اس حوالے سے مشاورت اور رہنمائی فراہم کریگی.

ترکی کے نائب صدر اور پاکستان کے وزیر خزانہ کے ماتحت ایک سٹریٹجک اکنامک گروپ تشکیل دینے کے علاوہ مخلتف شعبوں سے متعلق رہنمائی کیلئے 7 جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیے جائیں گے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here