اسلام آباد: رواں مالی سال 2018-19ءکی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران کریڈٹ کارڈ رکھنے والے صارفین کی تعداد میں 11.28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2018ءکے دوران کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کی تعداد 1.48 ملین تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2017ءکے دوران ان کی تعداد 1.33 ملین تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کریڈٹ کارڈ صارفین کی تعداد میں 0.15 ملین یعنی 11.28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کی تعداد میں بھی 3.70 ملین کانمایاں اضافہ ہوا ہے اور ستمبر 2018ءکے اختتام پر ان کی تعداد 22.47 ملین تک بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2018ءکے اختتام پر ان کی تعداد 22.47 ملین تک بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2017ءکے اختتام پر ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کی تعداد 18.77 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔