چین امریکا اقتصادی بات چیت کے نتائج حوصلہ افزا ہیں،چینی وزیر تجارت

542

بیجنگ: چین کے وزیرتجارت جون شان نے کہا ہے کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی مشاورت جاری ہے۔قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران وزارتی چینل سے گزرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بات چیت باہمی احترام اور مساوات کے اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے، بات چیت کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ دونوں فریق اتفاق کے حصول کے لیے مشترکہ کوشش کریں۔ جون شان نے کہا کہ دونوں ممالک کی بات چیت کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں اور اس دوران کچھ پیش رفت بھی حاصل ہوئی ہے،فریقین نے اس بات پراتفاق کیا ہے کہ مشاورت کے لئے مقررہ میعاد میں تو سیع کی جائے،فریقین نے اسبات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران، ٹیرف کی شرح میں مزید اضافہ نہیں کیا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here