پاک بھارت کشیدگی کے 6 روز بعد انٹرا کشمیر ٹریڈ بحال

43

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے 6روز بعد آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان انٹرا کشمیر ٹریڈ بحال ہوگئی۔ آزاد کشمیر سے چونتیس اور مقبوضہ کشمیر سے پینتیس ٹرک آزاد کشمیر پہنچے۔
انٹرا کشمیر ٹریڈ آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل اعجاز میر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی کے راستے منگل کے روز آزاد کشمیر سے چونتیس ٹرک مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے اور وہاں سے پینتیس ٹرک آزاد کشمیر پہنچے۔
اعجاز میر کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود یہ شعبہ امن میں کردار ادا کر رہا ہے۔ آ ج بھی پینتیس ٹرک کنٹرول لائن عبور کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here