چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے میٹرو کیش اینڈ کیری کے وفدکی ملاقات

197

اسلام آباد: سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور وزیر مملکت ہارون شریف سے میٹرو کیش اینڈ کیری کے وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر مارک منکوچ کی قیادت میں ملاقات کی اور پاکستان میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے اور مزید سرمایہ کاری کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر بھی موجود تھے۔ سرمایہ کاری بورڈ سے جاری بیان کے مطابق میٹرو کے وفد میں پرویز اختر ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئر اور عاصم ایثار ڈائریکٹر فنانس بھی شامل تھے۔ میٹرو حکام نے اس موقع پر کہا کہ وہ ملتان میں نیا سٹور کھولنے کے ساتھ ساتھ میٹرو آن لائن اور فرنچائز کے کاروبار کی توسیع کے لئے نئی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ایم سی سی پی کے پاکستان میں 9 ہول سیلز سٹور چلا رہی ہے جن میں سے 4 لاہور، 3 کراچی اور ایک ایک سٹور اسلام آباد اور فیصل آباد میں کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ میٹرو کا نان فوڈ آن لائن بزنس بھی پورے ملک میں جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here