واشنگٹن: کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلن مسک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی 14 مارچ کو بجلی پر چلنے والی نئی “کراس اوور” وہیکل متعارف کرائے گی جو اس کے گزشتہ سستے ماڈل سے بڑی اور مہنگی ہے.
مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نئے “ماڈل وائے” کی نقاب کشائی کمپنی کے لاس اینجلس ڈیزائن سٹوڈیو میں کی جائے گی.
اس سے قبل ٹیسلا نے بجلی سے چلنے والی کار “ماڈل تھری” متعارف کرائی تھی جو 35 ہزار ڈالر کیساتھ کمپنی کی سب سے کم قیمت کار تھی.
تاہم ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق ماڈل وائے ناصرف سائز میں بڑی ہوگی بلکہ اس کی قیمت بھی ماڈل تھری سے زیادہ ہوگی تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ کم قیمت گاڑیوں کی ہی بات کر رہے تھے.
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ “ماڈل وائے، جو کہ ایک ایس یو وی ہے، ماڈل تھری سے 10 گنا بڑی ہے، اس لیے اسکی قیمت بھی 10فیصد زیادہ ہوگی، دونوں کی بیٹری میں بھی تھوڑا سا فرق ہے.”
نئی گاڑیوں کی آمد سے لگتا ہے کہ ٹیسلا ڈیمانڈ کے مطابق پروڈکشن میں حائل مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ڈیمانڈ کے مطابق گاڑیوں تیار کرسکے گی اور برقی گاڑیاں وسیع پیمانے پر فراہم کرنے کے مسک کے عزم کو عملی جامہ پہنا سکے گی.
گزشتہ ہفتے ٹیسلا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کمپنی اپنے تمام شورومز بند کرکے صرف آن لائن ہی کاریں فروخت کرے گی.