فرنس آئل کی فروخت میں فروری کے دوران31 فیصد کمی

320

اسلام آباد: فروری کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 31 فیصد کمی ہوئی جس کی بنیادی وجہ بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں میں اس کا کم استعمال ہے تاہم ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 2 فیصد کمی ہوئی۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال (2018-19ء )کے پہلے سات مہینوں (جولائی تا جنوری )کے دوران ڈیزل کی فروخت میں 22 فیصد کمی ہوئی جبکہ فروری کے دوران ڈیزل کی فروخت میں صرف ایک فیصد کمی ہوئی جس کی بنیادی وجہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی ہے جو ڈیزل کی فروخت میں اضافے کا سبب بنی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here