سعودی کابینہ نے غیر ملکیوں کیلئے سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی

582

دبئی: سعوی عرب کی کابینہ نے کھیلوں کی تقریبات اور کنسرٹس میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دنیا میں تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ اپنی معیشت میں تبدیلی لانے اور اپنے معاشرے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ریاست کی جانب سے پہلے رہائشی ورکرز، کاروباری مسافروں اور زائرین کے لیے محدود ویزے جاری کیے جاتے تھے جبکہ زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے خصوصی ویزا دیا جاتا تھا۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کا مقصد ریاست میں سیاحت پر مقامی سمیت غیر ملکیوں کی جانب سے خرچ رقم کو بڑھانا ہے‘۔
واضح رہے کہ ان کا مقصد سیاحت کو 2015 میں 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 2020 میں 46 ارب 60 کروڑ ڈالر تک کرنا ہے۔
محمد بن سلمان کے اصلاحتی ایجنڈے کے طور پر ملک میں تقریباً 40 سال بعد سنیما پر پابندی ختم ہوئی، مغربی پاپ اسٹارز کی پرفارمنس کے ساتھ میوزک کنسرٹس کی اجازت دی گئی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔
اس کا مقصد بیرون ملک سے سیاحوں کی آمد کو بڑھانا تھا، جسے صرف قدامت پسند سوچ رکھنے والے اور بیوروکریسی کی جانب سے روکا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں عرب نیوز نے گزشتہ ہفتے ہونے والے کابینہ کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ’ درخواست موصول ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر سفارت خانے اور قونصلیٹ ویزا جاری کرنے کے مجاز ہوں گے‘۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here