رواں سال ہمارا ترقی کا ہدف 6 سے 6.5 فیصد کے لگ بھگ ہے: چین

625

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی کچیانگ نے کہا ہے کہ رواں سال چین کا ترقی کا ہدف 6 سے 6.5 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

چائنہ نیشنل پیپلز کانگریس کی 13 ویں ٹرم کے دوسرے سالانہ جنرل کمیٹی اجلاس کا افتتاح دارالحکومت بیجنگ کے گرینڈ پیپلز ہال میں ہوا جس کے افتتاحی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کچیانگ اور ملک بھر سے آنے والے 2 ہزار 956 ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور سال 2019ء میں معیشت کی بہتری اور غربت کے خاتمے کے لئے روزگار اور سالانہ دفاعی ضروریات سے متعلق بجٹ کے لئے حکومتی روڈ میپ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ضروریات کے پیش نظر ہم نے سال 2019ء میں اپنی اقتصادی و سماجی ترقی کے اہداف کا تعین کرلیا ہے اور رواں سال ہمارا ترقی کا ہدف 6 سے 6.5 فیصد کے درمیان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کی یہ شرح ملکی اور بین الاقوامی توقعات کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور بڑی اقتصادی طاقتوں کے درمیان یہ کافی حد تک بلند شرح ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here