بیجنگ: چین نے ایک سال کے دوران 135 ملین طلباء کو مالی امداد فراہم کی، ان میں پرائمری سکول سے اعلیٰ تعلیم تک کے طلباء شامل ہیں۔2018کے اختتام تک اس سلسلے میں 204.3ارب یوان (30.5ارب امریکی ڈالر) کی رقم خرچ کی گئی۔ 2017کے مقابلے میں یہ رقم 8.54فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد شمار وزارت تعلیم کی ماجیان بن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتائے ہیں۔