فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ نے سگریٹ بنانے والی اپنی ایک فیکٹر ی بند کر دی

887

کراچی: فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ نےاعلان کیا ہے کہ اسٹریٹجک ریویو کے نتیجے میں، ادارہ مختلف پروسیسز کی کارکردگی اور آپریشنز کے اثرات میں اضافے کی غرض سے اپنے سگریٹ بنانے کے آپریشنز کو دوبارہ سے آرگنائز کرے گا تاکہ فلپ مورس مستقبل میں پائیدار ترقی برقرار رکھ سکے۔
اس عمل میں کوٹری ، سندھ، میں واقع سگریٹ تیار کرنے والی سہولت کی بندش شامل ہے جس سے 194ملازمین متاثر ہوں گے۔
متاثر ہونے والے ان تمام ملازمین کو سیپریشن پیکیجز پیش کیے جائیں گے جو کہ قانون کے تحت مطلوب پیکیجز سے بڑھ کر ہوں گے تاکہ انہیں تبدیلی کے اس مشکل دور سے گزرنے میں مدد فراہم ہو سکے۔
آج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جوآوٴ مارٹنز نے کہا:”فلپ مورس(پاکستان) لمٹیڈ، ساہیوال میں واقع اپنی مینوفیکچرنگ کی سہولت ، مردان میں واقع گرین لیف تھریشنگ پلانٹ اور مستحکم تجارتی موجودگی کی صورت میں ، پاکستان میں اپنے آپریشنزجاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔“
انہوں نے مزید کہا،”ملک میں غیر قانونی سگریٹوں کی موجودگی نے سگریٹ کی قانونی صنعت کو متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں ہمارا مینوفیکچرنگ فٹ پرنٹ طلب سے بڑھ گیا تھا، چنانچہ فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ نے موجودہ مینوفیکچرنگ فٹ پرنٹ کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکے اور مستقبل میں بہترکاروباری منظرنامے کو برقرار رکھا جا سکے۔“
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا،”ہماری ترجیح ہو گی کہ ہم تمام ملازمین کے ساتھ انصاف سے کام لیں اوران کااحترام اور وقار قائم رکھیں۔ ہم اپنے تمام ملازمین کی جانب سے ، گزشتہ برسوں کے دوران، اُن کے کام کو سراہتے ہیں اور ہمیں احساس ہے کہ ہمارے ملازمین کے لیے یہ ایک انتہائی تکلیف دہ خبر ہو گی۔“
انہوں نے مزید کہا کہ،”فلپ مورس کے پاس اسموک فری دنیا کے لیے ایک بڑا ویژن ہے اور ہم اپنے کاروبار کو اس ویژن کے حصول کے قابل بنا رہے ہیں۔ اس قدر بڑی تبدیلی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں ہمارے مستحکم کاروبارنے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم سگریٹ پینے والوں کے لیے بہتر متبادل تیار کر سکیں لیکن پاکستان میں سگریٹ کے غیر قانونی کاروبار نے، اور اسی کے ساتھ دنیا بھر میں سگریٹ کی عالمی صنعت کے حجم میں پائے جانے والے رجحان نے، پاکستان میں سگریٹ کی قانونی فروخت کے حجم کو اس حد تک متاثر کیا ہے کہ ہمارا موجودہ مینوفیکچرنگ فٹ پرنٹ غیر مستحکم ہو گیا ہے۔“

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here