زونگ فور جی نے وسیع پیمانے پر آپٹیکل فائبر بچھانے کے لئے وطین کے ساتھ شراکت کر لی

283

اسلام آباد: زونگ فور جی نے نیٹ ورک میں توسیع کے لئے وطین کے ساتھ شراکت کر لی ہے۔ اس شراکت سے زونگ فور جی ملک بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مخصوص آپٹیکل فائبر سپورٹ حاصل کر لے گا۔
زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کے لئے سب سے بہترین مواصلاتی رابطہ نیٹ ورک قائم کرنے، زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے او ر صارفین کی ضروریات کے عین مطابق تخلیقی حل پیش کرنے کے عہد کو پورا کرنے کے لئے زونگ فوری جی ٹیکنالوجی کی دنیا کے ممتاز ترین اداروں کے ساتھ شراکت کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ اس کا رتبہ بطور ایک عالمی معیار کے نیٹ ورک آپریٹر مزید مستحکم ہو۔
زونگ فور جی کے اس برق رفتار نیٹ ورک توسیعی منصوبہ کی بدولت اس کے صارفین بلا تعطل اورتیز ترین نیٹ ورک رابطہ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر زونگ فور جی وانگ ہو نے کہا ”پاکستان میں نیٹ ورک ڈیٹا او ر تخلیقی جدت کے بانی ہونے کی حیثیت سے ہم پاکستا ن میں ڈیجیٹل لائف سٹائل کی پیداوار کے اپنے وعدہ پرثابت قدمی سے قائم ہیں۔ ہم نہ صرف اپنے صارفین کو ایک جدید ترین نیٹ ورک فراہم کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی ٹیلی کا م صنعت کے اندر بھی گراں قدر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کی بدولت پاکستان کی ٹیلی کام صنعت کو استحکام مل رہا ہے۔ ہم ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے کے لئے اپنی مادر کمپنی چائنہ موبائل کے وسائل اور اس کے تخلیقی ماہرین کا تعاون حاصل کرنے کے لئے بھی پر عزم ہیں”
پاکستان کو جدید ترین اور سب سے برترڈیجیٹل رتبہ دلانے کے لئے پاکستان کانمبرون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فور جی مسلسل مصروف عمل ہے اور اسی تناظر میں اپنے نیٹ ورک کی رسائی کو ملک کے دورافتادہ علاقوں تک بڑھا رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل لائف سٹائل کا خواب جلد از جلد تعبیر میں ڈھل سکے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر وطین رضوان ٹوانہ نے کہا ”وطین اپنی جامع اور وسیع پہنچ کی بدولت موبائل آپریٹرز کو اپنے نیٹ ورکس میں کشادگی اور انتظام رکھنے کرنے کے لئے غیر معمولی طور پر معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے جس کا ٹھوس ثبوت ہماری زونگ فور جی سے حالیہ شراکت ہے۔ پاکستان کے عوام کو بہترین خدمات اور سہولیات مہیا کرنے کے لئے ادارو ں کے درمیان کاروباری اشتراک کا یہ ایک عظیم موقع ہے”۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ زونگ فور جی کے امید افزا ء رجحان، ہر پل نئی سے نئی تخلیق کی جستجو اور اسکی ڈیجیٹل دنیا میں قا ئدانہ حیثیت کی بدولت پاکستان میں نہ صرف تکنیکی ہنر مندی میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ کاروباری سرمایہ کاری میں مسلسل تحریک اورترقی پیدا کرتا رہے گا۔ زونگ فور جی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو برق رفتاری سے گامزن رکھنے کی آرزو کو پورا کرنے کے لئے لگاتار عالمی معیار کے مواصلاتی رابطوں پر مبنی نیٹ ورک کو بذریعہ طویل مدتی اشتراک متعارف کرواتا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here