ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

436

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 79 کروڑ 46 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
دوسری جانب مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت میں 62 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 8 ارب 3 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کمرشل بینکوں کے پاس موجودہ ذخائر 6 ارب 75 کروڑ 16 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6 ارب 77 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here