آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالرفراہم کرےگا، فیچ

عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کوبارہ ارب ڈالر دےگا۔

343

اسلام آباد : تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کوبارہ ارب ڈالر فراہم کرے گا، دونوں کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائےگا، آئی ایم ایف پلان پاکستانی معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔
فیچ کا کہنا ہے پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں، اس باردئیے جانے والے پیکج کا حجم گزشتہ پلانز سے دگنا ہوگا۔
عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ چار فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں اضافہ کی شرح چھ اعشاریہ دوفیصد رہے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی مالیاتی اور قرض سے متعلق صورتحال میں آئی ایم ایف کوخاص دلچسپی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجٹ خسارہ کم کرنے کا کہاہے، اس کے علاوہ پاکستان کو مجموعی قومی پیداوار پر قرضوں کے تناسب میں کمی لانا ہوگی جبکہ آئی ایم ایف سے ایکس چینج ریٹ کے بارے میں بھی بات چیت متوقع ہے۔
یاد رہے رواں ماہ وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا اور اہم معاملات پراتفاق ہوا تھا۔
کہا جارہا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئےتیار ہیں‌ ، معاہدہ آئندہ دو ماہ میں طے پاجائےگا ۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسیٹن لوگارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئےتیارہے تاہم کچھ اہم اقدامات ضروری ہیں، پروگرام کے تحت حکومت کو معاشی اصلاحات کرناہوں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here