3جی اور 4جی کے صارفین کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی

227

اسلام آباد :ملک میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کے صارفین کی تعداد 63 ملین ہے جو تھری اور فور جی کی سہولیات سے استفادہ کررہے ہیں۔ پاکستان میں سیلولر فونز کی سہولت سے مستفید ہونے والے صارفین کی مجموعی تعداد 155 ملین ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جنوری2019ءکے اختتام پر این جی ایم ایس استعمال کنندگان کی تعداد مجموعی صارفین کے 40 فیصد کے مساوی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹو جی صارفین کی تعداد مجموعی صارفین کی تعداد کے60 فیصد تک ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2019ءکے اختتام پر ٹو جی صارفین کی مجموعی تعداد 92 ملین تھی جن میں سب سے زیادہ جاز صارفین 35 ملین ریکارڈ کئے گئے۔
ٹیلی نار ٹو جی صارفین کی تعداد 30 ملین جبکہ زونگ کے صارفین 14ملین اور یوفون صارفین کی تعداد 13 ملین تھی۔ این جی ایم ایس کی سہولیات استعمال کرنے والے صارفین مین سے تھری جی کے صارفین کی مجموعی تعداد 40 ملین ریکارڈ کی گئی جن میں سے جاز کے 14 ملین، ٹیلی نار 9 ملین، زونگ 9 ملین اور یو فون کے 8 ملین صارفین شامل ہیں۔
اسی طرح فور جی کی سہولیات سے مستفید ہونے والے صارفین کی مجموعی تعداد 31 جنوری 2019ءتک 23 ملین تھی جن میں جاز صارفین 8 ملین ، ٹیلی نار 5 ملین اور زونگ صارفین کی تعداد 10 ملین ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here