اسلام آباد: جنوری 2019ءکے دوران کھاد کی مجموعی فروخت میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ایک ماہ میں 8 لاکھ ٹن کھادیں فروخت کی گئی ہیں۔ ٹارس سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق یوریا کھاد کی فروخت میں 5 فیصد کے اضافہ سے فروخت 5 لاکھ 64 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جبکہ ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 19 فیصد کی کمی سے فروخت کا حجم 75 ہزار ٹن تک کم ہو گیا۔