فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے 4869 بینک اکاؤنٹس منجمد

526

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے 4 ہزار 8 سو 69 مشکوک بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منجمد کیے گئے بینک اکاؤنٹس سے 13 کروڑ 15 لاکھ روپے ضبط کر لیے گئے۔ حکومت کی طرف سے اسٹیٹ بینک کو 6 ہزار ایک سو22بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا جب کہ بینک اکاؤنٹس اور رقوم کا تعلق فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے ہے۔
ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کیلیے مزید سختیاں کی جا رہی ہیں ان افراد پر پاسپورٹ آفس کے دروازے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، شیڈول میں شامل افراد قرضہ لے سکیں گے نہ بیرون ملک جا سکیں گے۔ نیکٹا کی سفارش پرانہیں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here