سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں 100 روپے مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ نرخ 69 ہزار 200 روپے ہوگئے۔

632

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 200 کی سطح پر پہنچ گئی، سونے کے نرخ میں جمعہ سے اب تک 850 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔
بدھ کے روز سونا 1100 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا جس کے بعد نرخ 69 ہزار 600 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 86 روپے اضافے سے 59 ہزار 328 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1330 ڈالر کا ہوگیا۔
کراچی صراف ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت بغیر رد و بدل کے فی تولہ چاندی 880 جبکہ 10 گرام 754 روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here