امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار

رواں مالی سال اب تک امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار رہا جب کہ برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہے۔

490

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں امریکا نے پاکستان سے 2 ارب 36 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان خریدا ہے۔
سات مہینوں میں پاکستان کی مجموعی برآمدات میں امریکی خریداری کا حصہ 17 فیصد رہا۔
اسی عرصےکے دوران برطانیہ نے پاکستان سے ایک ارب 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر جب کہ چین نے ایک ارب 3 کروڑ 18لاکھ ڈالر کا سامان خریدا ۔
مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی مصنوعات کے دس بڑے خریداروں نے مجموعی برآمدات کا 63 فیصد مال خریدا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here