اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں چین کو پاکستانی برآمدات میں 11.80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی چھ ماہ جولائی تا دسمبر عوامی جمہوریہ چین کو برآمدات سے پاکستان نے 883.405 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.80 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18 ءکے ابتدائی چھ مہینوں میں چین کو برآمدات سے پاکستان نے 790.119 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔