سازگار موسمی حالات کے باعث گندم کی بھرپور پیداوار حاصل ہونے کے امکانات روشن، وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق

980

اسلام آباد: رواں سیزن ربیع کے دوران ملکی ضرورت پوری کرنے کے لئے 8.765 ملین ہیکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے، سازگارموسمی حالات کے باعث گندم کی بھرپور پیداوار حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے ذرائع نے بتایاکہ رواں سیزن ربیع کے دوران حکومت نے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کھاد، بیج ، پانی، کیڑے مار ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جس سے نہ صرف کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ بھرپور پیداوار حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق 8.765 ملین ہیکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے جو کہ مقررہ ہدف کا 99.23 فیصد ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ گندم کے مقررہ ہدف میں معمولی کمی چاول اور کپاس کی فصلوں کی کٹائی میں تاخیر کی وجہ سے ہوئی جبکہ گندم کی کاشت کے وقت بارشیں نہیں ہوئی تھیں جس سے گندم کی کاشت میں معمولی اثر پڑا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here