واشنگٹن: امریکا اور چین کے درمیان معاشی تعلقات بہتر ہونے لگے، امریکا نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ مؤخر کردیا ۔
دنیا کی دو اہم طاقتوں کےدرمیان معاشی کشیدگی کم ہونے لگی، امریکا نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگانے کا فیصلہ مؤخرکردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کا اعلان بھی کر دیا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی، زراعت اور کرنسی سمیت بیشتر مسائل سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان جاری بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس لیے وہ آئندہ ماہ سے چین پر لگائی جانیوالی مزید معاشی پابندیوں کا فیصلہ مؤخرکرتے ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ چین کیساتھ معاشی مذاکرات پر حتمی بات چیت کیلئے خود چینی صدر سےملاقات بھی کریں گے۔
امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگانے کا اعلان کیاگیا تھا۔ جس پر یکم مارچ سے عمل درآمد ہونا تھا۔