6 ماہ میں معاشی کارکردگی کیسی رہی؟ اسد عمر نے لیگی حکومت سے موازنہ جاری کردیا

568
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی میدان میں 6 ماہ کی کارکردگی کا مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کی اسی مدت کے دوران کارکردگی کا موازنہ سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے.

“پی ٹی آئی حکومت کے اچھے فیصلوں کی وجہ سے معیشت میں بہتری” کے عنوان سے شیئر کیے اس ٹیبل میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حکومت کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1.2 ارب ڈالر رہی جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں یہ محض 483 ملین ڈالر تھی. یعنی پی ٹی ائی کے دور میں بیرونی سرمایہ کاری میں 149 فیصد اضافہ دیکھا گیا.

اسی طرح 6 ماہ میں بیرونی ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ ہوااور یہ 10.5 ارب ڈالر ہو گئیں جبکہ ن لیگ کے دور میں اسی مدت کے دوران یہ 7.5 ارب ڈالر تھیں.

وزیر خزانہ نے مہنگائی کی شرح کے حوالے سے کہا کہ یہ ن لیگ کے دور میں 8.4 فیصد تھی جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں 6.3 فیصد رہی.

اسد عمر نے کہا کہ درست حکمت عملی اور پالیسیاں ہی درست نتائج دیتی ہیں.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here