اسلام آباد: پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں آلو کی کل پیدا 4.5 ملین ٹن میں سے 0.570 ملین ٹن برآمد کیے.
اسی طرح پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی سے فروری) کے دوران 0.255 ملین ٹن آلو برآمد کیے گئے ہیں.
نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں آلو کی سالانہ کھپت 3.2 ملین ٹن ہے.
حکومت نے کمرشل قونصلرز کو کہا ہے کہ وہ مختلف ممالک میں آلو کی بروقت برآمد کو ممکن بنائیں.
وزارت خوراک نے آلو کے ایکسپورٹرز کی سہولت اور برآمد کیے جانے والے آلو کے معائنے کیلئے اوکاڑہ میں ایک عارضی چوکی بھی قائم کی ہے.