لاہور: ہنڈائی نشاط موٹرز ہفتہ (23 فروری) کو اپنی دو مخلتف گاڑیاں فروخت کیلئے پیش کرے گا جو کہ اس جوائنٹ وینچر کی جانب سے پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کی جانے والی پہلی گاڑیاںہونگی.
گزشتہ 30 سال سے پاکستانی آٹو موبائل مارکیٹ پر تین جاپانی کمپنیوں انڈس موٹرز، پاک سوزوکی موٹرز اور ہونڈا اطلس کا غلبہ ہے، ایسے میں ایک نئے جوائنٹ وینچر کا پاکستانی آٹو موبائل مارکیٹ میں قدم رکھنا مثبت پیشرفت ہے.
ہنڈآئی نشاط موٹرزایک سپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) سانتا فے کی فروخت کیساتھ آپریشنز شروع کرنے پر غور کرر ہی ہے. دنیا بھر میں سانتا فے سات مخلتف ماڈلز میں دستیاب ہے تاہم ہنڈائی نشاط موٹرز کتنے ماڈلز متعارف کروائے گی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا.
دوسرا ویرینٹ جو کہ متعارف کروایا جا رہا ہے وہ گرینڈ سٹاریکس ایک 12 سیٹر لائٹ کمرشل وہیکل ہے.
دونوں ماڈلز ہفتہ کو لاہور سے متعارف کرائے جائیں گے اس کے ساتھ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل سٹور کا بھی آغاز کیا جائے گا، جو کہ جدید آٹو موٹیو ریٹیل کے تصور پر چلائی جائے گی اور کسٹمرز
رواں ماہ کے آغاز میں ایک مقامی جریدے کو انٹرویو میں بزنس ٹائیکون میاں منشاء نے کہا تھا کہ ہائی بریڈ کاریں پہلے ہی تیار ہو چکی ہیں جنہیںآزمائشی طور پر چلایا جا رہا ہے اور مارکیٹ میں اچھی ڈیمانڈ کی وجہ سے یہ کاریں آئندہ دو ماہ تک دستیاب ہوں گی.
میاں منشاء نے واضح کیا کہ آٹو موبائل سیکٹر میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور مستقبل میں ایسا ہو سکتا ہے کہ ایندھن کیلئے ہائیڈروجن استعمال کی جائے.
انہوں نے کہا کہ ہنڈائی نشاط کا پلانٹ زیرتعمیر ہے جو کہ 2020ء تک پیداوار شروع کردے گا. انہوں نے کہا کہ جوائنٹ وینچر کے تحت 7 ہزار کاریں تیار کی جائیں گی جبکہ آئندہ پانچ سالوں میں یہ تعداد 30 ہزار تک لے جائی جائے گی.