قازوین – رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب، وزیر ریلوے شیخ رشید کو دعوت نامہ موصول

580

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی اور انہیں ایرانی حکومت کی طرف سے قازوین – رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا- ایرانی صدر حسن روحانی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اور یہ تقریب رواں برس 6 مارچ کو منعقد ہوگی۔ دعوت نامہ ایران کے وزیر روڈ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ محمد اسلامی نے دیا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔ کوئٹہ، تا فتان اور زاہدان ریل ٹریک کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کی جائیں گی- پاکستان ریلوے ایرانی ریلوے مہارت سے استفادہ کرے گا جس کیلئے تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں جلد تشکیل دی جائیں گی۔ ایران اور پاکستان اسلام کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہمسائے ہیں۔ مضبوط مذہبی، سماجی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایران کا برادر ملک ہے، تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔
دریں اثنا وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شیخ رشید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریلوے فریٹ کاریڈور کے لئے بنیادی ڈھانچے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی پورٹ ٹرسٹ منصوبہ سازی اور لائحہ عمل بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here